Apr 09, 2019 04:54 pm
views : 442
Location : Foreign Office
Islamabad- FM Meets Japenese Ambassador
پاکستان میں جاپان کے سفیر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
پاکستان
میں جاپان کے سفیر کونینورو مٹسودا نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم
شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،دوران ملاقات پاکستان اور جاپان کے مابین
دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیا گیا جبکہ فریقین نے پاکستان اور جاپان کے مابین فروغ پاتے ہوئے، دوطرفہ
تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ
محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو
انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جاپان، پاکستان کا بنیادی اقتصادی شراکت
دار ہے اور کثیر الجہتی شعبوں میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں معاونت کرتا
چلا آ رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا۔
جاپانی
سفیر نے 22 اور 23اپریل کو جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو کی خصوصی دعوت
پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے متوقع دورہ ء جاپان کے حوالے سے
بھی تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود
قریشی کے دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم
ہونگے اور فریقین کو دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ٹریننگ سمیت
علاقائی اور عالمی اہمیت کے حامل، باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون
کے فروغ کیلئے گفت و شنید کا موقع ملے گا۔
جاپان کے سفیر نے باہمی
دلچسپی کے امور پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اپنی حکومت کی طرف
سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہم جاپان میں آپ کی آمد کے منتظر
رہیں گے۔