Apr 09, 2019 04:55 pm
views : 464
Location : Sharif Medical City
Lahore- Nawaz Sharif advised pacemaker by Dr Adnan
لاہور،نواز شریف کو پیس میکر کی ضرورت پڑے گی,ڈاکٹر عدنان
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پیس میکر کی ضرورت پڑے گی۔
لاہور میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف کے دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہے۔
انہوں
نے بتایا کہ نواز شریف کو کبھی بھی دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے ، آج
میڈیکل بورڈ نے ان کی صحت کے حوالے سے تفصیل سے بات کی ہے، جس کی روشنی میں
مزید فیصلہ لیا جائے گا۔
اس سے قبل میاں نواز شریف اپنے طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی آئے تھے، ان کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی تھے۔
نواز شریف طبی معائنے کے بعد واپس گھر روانہ ہو گئے۔