Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 09, 2019 06:16 pm views : 458

Location : Supreme Court

Islamabad- State is Failed to provide free Education,SC
  • Urdu

اسلام آباد،ریاست مفت تعلیم دینے میں ناکام ہوگئی،خود لوگوں کو نجی اسکولز میں داخلوں پر مجبور کرتی ہے،چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے نجی اسکول فیسوں میں اضافے کیخلاف کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست تعلیم کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
سپریم کورٹ میں نجی اسکول فیسوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی,والدین کے وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیشن کے قواعد کو کالعدم قرار دیا، لیکن سندھ ہائیکورٹ نے ایک اور فیصلے میں ریگولیشن کے قواعد کو قانونی قرار دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ قواعد کالعدم قرار دینے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کیسے بحال کر سکتی ہے، آئین کا آرٹیکل 18 کاروبار اور تجارت کی بات کرتا ہے، کیا اسکولنگ کاروبار ہے؟، سمجھنا ہے کہ تعلیم تجارت میں آتی ہے کہ کاروبار میں۔
سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومتوں سے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات پر مبنی رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر حکومتیں تیار ہوکر آئیں اور حساب دیں، ریاست تعلیم کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ریاست خود لوگوں کو نجی اسکولز میں داخلوں پر مجبور کرتی ہے، ریاست دوسری طرف نجی اسکولز کو بھی فیس کے معاملے پر پابندی رکھنا چاہتی ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved