Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 09, 2019 06:30 pm views : 450

Khushab- Cm Punjab Visit Tourism Sites in Khushab
  • Urdu

خوشاب،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاخوشاب کے علاقے میں سیاحتی مقامات وادی سون سکیسر کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خوشاب کے علاقے میں سیاحتی مقامات وادی سون سکیسر کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھلواڑی کے مقام سے اوچھالی جھیل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈپٹی کمشنرخوشاب، پاک فضائیہ کے حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاحتی مقامات کا جائزہ لینے کے لیے خوشاب کے علاقے وادی سون سکیسر پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب نے پھلواڑی کے مقام سے اوچھالی جھیل کا معائنہ کیا،اوچھالی جھیل پنجاب میں سمندر کے پانی کی خصوصیت والی منفرد جھیل ہے جبکہ وادی سون سکیسر کے سرسبز و شاداب پہاڑوں میں گہری جھیل سیاحوں کے لیے دلکشی کا باعث ہے۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن نے وزیراعلیٰ کو اوچھالی جھیل اور وادی سون سکیسر کے سیاحتی مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اوچھالی جھیل کو پنجاب کے سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کیا جائے گاجبکہ اوچھالی جھیل کے علاقے میں واٹر سپورٹس، پیرا گلائیڈنگ اور موٹر گلائیڈنگ شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا،وادی سون سکیسر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کے لیے بہترین ریزارٹس بنانے کے منصوبہ پر کام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وادی سون سکیسر میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا،خوشاب کے پہاڑی علاقوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،اوچھالی کے مقامی لوگوں کے لیے ایمبولینس کی سہولت دی جائے گی،اوچھالی روڈ سے ڈیپ شریف تک ایک کلو میٹر سڑک فوری طور پر بنائی جائے گی۔ خوشاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے،اوچھالی کے علاقے میں امب شریف کے تاریخی مقام کو ڈویلپ کیا جائے گا جبکہ امب شریف کی درگاہ کو بھی ڈویلپ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے تاریخی مندر کی بھی تزئین وآرائش کی جائے گی،امب شریف میں واقع مندر 700 قبل مسیح پرانا ہے۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت خوشاب کے دیہی علاقوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر مرمت کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ اوچھالی جھیل میں سمندر میں پائی جانے والی مچھلیاں چھوڑی جائیں گی،واٹر سپلائی سکیم کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر کام کیا جائے گا،اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈپٹی کمشنرخوشاب، پاک فضائیہ کے حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved