Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 30, 2019 09:43 pm views : 293

Location : Domestic Place

Trump Surpasses 10,000 False Or Misleading Claims Since Becoming President
  • Urdu

ٹرمپ کے جھوٹے دعووں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ، امریکی اخبار

مخالفین پر تنقید اور اپنی کارکردگی کی تعریفوں میں بڑی بڑی باتوں کے لیے مشہور، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط اور بے بنیاد دعوؤں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ایک امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے بڑے بڑے اور گمراہ کن دعوؤں پر رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ دعوے کرنے میں چھ سو ایک دن لگے، اس طرح انھوں نے ہر روز آٹھ جھوٹے دعوے کیے۔
واشنگٹن پوسٹ کی فیکٹ چیکر رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آٹھ سو اٹھاسی دنوں میں دس ہزار ایک سو گیارہ ایسے دعوے کیے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ان میں امیگریشن، میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے، امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر بیانات، امریکا کو تجارتی خسارے، امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹوتیوں کا قانون بنانے اور امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافے جیسے دعوے شامل ہیں۔
اپنے دور صدارت کے پہلے سو دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اوسطاً روزانہ پانچ سے کچھ کم جھوٹے دعوے کیے، اس حساب سے انھیں اپنے چار سال مکمل ہونے تک سات ہزار اس قسم کے دعوے مکمل کرنے تھے مگر انھوں نے تو چار سال مکمل ہونے سے تقریباً پونے دوسال قبل ہی 828دنوں میں  دس ہزار 111دعوے کرڈالے۔
ان دعووں کی بڑھتی تعداد کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے 25اپریل کو امریکا کے فوکس ٹی وی کے سین ہنیٹی کے ساتھ 45منٹ کے انٹرویو کے دوران پینتالیس دعوے کرڈالے۔جبکہ اگلے روز دیگر صحافیوں سے آٹھ منٹ گفتگو کی اور آٹھ وہاں بھی کرڈالے۔

Recent News

Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved