May 01, 2019 02:55 pm
views : 285
Location : different areas
Karachi- International Labour Day being observed today
کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
دنیا
بھرکی طرح پاکستان میں بھی آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس
موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یکم مئی 1886
میں کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی
جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر کلے تھے لیکن پولیس نے اس پرامن
جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں
کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دے دی گئی لیکن یہ تحریک ختم
ہونے کے بجائے دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی جو اب بھی جاری ہے۔
پاکستان
میں قومی سطح پر یوم مئی منانے کا آغاز 1973 میں پاکستان کے پہلے منتخب
وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک
بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں
کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے
اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر میں یکم
مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے لیکن محنت کشوں کے
مسائل کے حل کے لئے اس قدر سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں جس قدر ہونی چاہیئں
تھیں۔