کراچی ، کالعدم جنداللہ کا مبینہ دہشت گرد خان بادشاہ گرفتار
سی ٹی ڈی
اوررینجرز نے پراچہ چوک شیرشاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم
جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد خان بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان
سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب
دہشتگرد ہے، جو 2007 میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے
کرآیا تھا اور وہ بینک ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
دہشتگرد
نے مبینہ طور پر 2013 میں کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ ڈکیتی کے دوران
دو سیکورٹی گارڈز اورایک پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے قتل اور ایک
سیکورٹی گارڈ کوشدید زخمی کیا۔ وہ 2010 میں شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے
کے دوران فرار ہوگیا تھا۔