May 01, 2019 02:57 pm
views : 289
Location : Air Headquarters
Islamabad- 'Operation Swift Retort': PAF's response to Indian aggression
اسلام آباد، آئندہ دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا ، ایئر چیف
ایئرچیف مارشل مجاہد انور کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔
ایئرہیڈ
کوارٹرز میں 264 ویں ایئر اسٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے
ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو ہونے والی پاک
فضائیہ کی کارروائی تاریخ میں “آپریشن سوفٹ ریٹارٹ” کے نام سے یاد رکھی
جائے گی۔
سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات
پرپورا اترنے کا موقع فراہم کیا، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ہمارے عزم و
حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی ایک بہترین
مثال ہے۔
ایئرچیف مارشل نے کہا میں پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام
پیش کرتا ہوں جو ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں
مثالی عزم و حوصلے، استقامت اور بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں، آئندہ بھی
دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت
انداز سے دیا جائے گا۔