May 01, 2019 02:58 pm
views : 292
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmooed Qureshi meets Afghan delegation
اسلام آباد، افغانستان میں بدامنی کے خاتمے کیلئے ہماری مخلصانہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی، شاہ محمود قریشی
افغانستان
سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں، صحافیوں، ماہرین تعلیم اور کاروباری
شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی
سے ملاقات کی۔دفتر وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک افغان
تعلقات، افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔
وفد کے شرکاء نے افغان امن عمل کے سلسلے میں فریقین کو مذاکرات
کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اور بالخصوص وزیر خارجہ کے عزم اور کاوشوں
کی تعریف کی۔
وفد نے افغانستان اور پاکستان کے مابین اعتماد سازی، دو
طرفہ سیاسی و تجارتی تعاون کے فروغ ، کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیر خارجہ
مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں قوی امید
ہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں پر محیط بدامنی کے خاتمے اور قیام امن
کیلئے ہماری مخلصانہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔
وزیر خارجہ مخدوم
شاہ محمود قریشی نے شرکاء وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں اور
بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے۔