May 01, 2019 04:40 pm
views : 293
Location : different areas
Karachi- Temperature to soar 42C as scorching heatwave grips Karachi
کراچی، کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی
شہر قائد میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی
اور گردونواح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا
ہے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے 4 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
کی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور لو کے تھپیڑوں کا سامان کرنا پڑے
گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کی وجہ سے
گرمی کا پارہ بلند رہے گا جب کہ گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں مختصر
وقت کے لیے دن بھر منقطع ہوتی رہیں گی۔ بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی گرم
اور خشک ہوائیں درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں اور شمال مغربی
ہواؤں میں اندرونِ سندھ کے میدانی علاقوں کی ہوائیں شامل ہونے کی بنا پر
گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد
میں آج اور جمعرات کو پارہ 40سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم
ہواؤں میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے حالیہ ہیٹ ویو درمیانے درجے کی
ہے۔
واضح رہے کہ 3 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔