Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 29, 2019 03:29 pm views : 234

Location : Mastung

Quetta- Unique Quran Library in Mastung
  • Urdu

کوئٹہ، مستونگ میں منفرد قرآن لائبریری

دنیا بھر میں لائبر یریاں معلومات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں لیکن قرآن مجید یا دیگرمذہبی کتب کی لائبریریاں اپنی اپنی انفرادی خصوصیات کے ساتھ موجود ہیں، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کی قرآن لائبریری میں دمشق،افریقہ، ترکی، سمر قند، چین، امریکہ، لبنان، جاپان سے بھی لائے گئے قرآن کے نسخے موجود ہیں۔یہ لائبریری مستونگ کے علاقے کلی غلام پڑینز میں لڑکیوں کے ایک مدرسے کے کمرے میں قائم ہے۔
 لائبریری ؎ کے منتظم مولوی عبدالمومن کا دعویٰ ہے کہ اس لائبریری میں جنات کے ہاتھوں کا بادام کے چھلکوں سے لکھا ہوا قرآن مجید بھی موجود ہے اور جنات ان کے والد جنرل مولانا عبد الغفورکے پاس اس مدرسے میں قرآن پڑھنے آتے تھے جبکہ اس لائبریری میں 85 ممالک کے قرآن موجود ہیں۔
 لائبریری کی دیکھ بھال سیاسی و مذہبی جماعت جمعیت علما اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورکیا کرتے تھے اور تبلیغ کی غرض سے جس ملک بھی جاتے وہاں سے ان کو اگر قرآن پاک کا کوئی قدیم اور نایاب نسخہ ملتا تو وہ لے آتے تھے۔لیکن 2017 میں حیدری پر ہونے والے حملے سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد اس لائبریری کو سنبھالنے کی ذمہ داری ان کے بیٹے مولوی عبدالمومن نے لی۔
 اس حوالے سے منتظم مولوی عبدالمومن کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے والد مولانا عبد السلام کو قرآن پاک سے بہت محبت اور رغبت تھی۔اس لائبریری میں دمشق،افریقہ، ترکی، سمر قند، چین، امریکہ، لبنان، جاپان سے بھی لائے گئے قرآن کے نسخے موجود ہیں،اس کے علاوہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے ہاتھ کا لکھا قرآن مجید بھی لائبریر ی کی زینت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک قرآن پاک مصحف الفی کا ہے جسے لکھنے میں 12سال لگے اور لکھنے والے نے اس کے لیے 12سال مسلسل روزہ رکھا، اس قرآن میں ہر سطر کی ابتدا الف سے کی گئی ہے اور ہر سورۃ سے پہلے بسم اللہ الگ الگ ڈیزائن سے لکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ لائبریری میں ہزار سال پرانا قرآن پاک بھی موجود ہے۔
لائبریری میں آئے ایک شخص اسداللہ مینگل کا کہنا تھا اللہ کا احسان ہے کہ کلی میں 85 ممالک کے نسخے موجود ہیں اور ان کے پاس موجود قرآن کے نایاب نسخوں کو لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved