کراچی،پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ،ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہان نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیاجہاں بندرگاہ آمد پر عمان کی بحریہ کے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی این ایس شاہجہان بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس شاہجہان نے بیس کمانڈر وُدام نیو ل بیس سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس شاہجہاں اور عمان بحریہ کے جہازوں کے درمیان مشترکہ مشقوں کا انعقادبھی کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے اختتام پی این ایس شاہجہاں نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔
پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔