مستونگ،محکمہ تعلیم کی نا اہلی،ضلع مستونگ کے درجنوں اسکول بند
بلو چستان حکومت اور محکمہ تعلیم کی نااہلی کے باعث صو بے کے درجنوں اسکول بند ہیں۔ ضلع مستونگ کی تحصیل کر دگاپ کے علا قے کلی آسکاوی میں محکمہ تعلیم کے غفلت کے باعث گورنمنٹ پر ائمری اسکول دوسال سے بند ہے، علاقے کے بچوں کا مستقبل تاریک ہو گیا۔
اہل علا قہ کے مطابق 2017میں اسکول ٹیچر ریٹائرڈ ہوا جس کے بعد تا حال اس اسکول میں کو ئی اساتذہ تعینات نہیں کیا گیا۔ایک کمرے پر مشتمل اس اسکول میں کئی بچے اور بچیاں زیر تعلیم تھے۔
علا قے کے واحد اسکول کی بندش سے ان کے بچوں کا کو ئی مستقبل نہیں آس پاس میں کو ئی اسکول بھی نہیں کہ بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔
شہریوں نے اسکول کی بندش پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے وزیر علی بلو چستان اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اسکول میں جلد ازجلد اساتذہ تعینات کر کے اسکول کو فعال کیا جا ئے۔
اس حوالے سے علاقہ مکین نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہاس اسکول کو جلد سے جلد کھولا جائے تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔