Jul 23, 2019 06:34 pm
views : 361
Location : Domestic Place
Islamabad- Bilawal Bhutto puts his unconditional support behind Govt over US trip
اسلام آباد،قومی مفادات کے لیے بلاول بھٹو کا حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی مفادات کے لیے حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید کرتا رہوں گا تاہم پاکستان کی حمایت کرنا اولین مقصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے دورۂ امریکہ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے تعلقات بہتر کرنے کی حکومتی کوشش کو سراہنا چاہئے۔انہیں اپنے وزیر اعظم، ان کی غیر جمہوری سیاست اور مہلک معاشی پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں تاہم وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ ملک کے وسیع قومی مفاد میں ہر کسی کو عالمی سطح پر پاکستان کی کوششوں کو سراہنا چاہیے، اسی لئے وہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کی غیر مشروط طور پر حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روز سے امریکا میں موجود ہیں جہاں نے انہوں نے گزشتہ امریکی صدر سے بھی ملاقات کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی اور پاکستان کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کی بات کی۔