واشنگٹن،گرمجوش اور فراخدلانہ میزبانی پر صدرٹرمپ کا شکر گزار ہوں، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چاردہائیوں کی بدامنی کاخاتمہ دنیا پر واجب ہے۔مسئلہ کشمیر نے خطے کو ستر سال سے یرغمال بنا رکھا ہے، اس کا حل ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا،ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو یقین دلاتا ہوں افغان مصالحتی امن عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وزیر اعظم نے گرم جوش استقبال، مہمان نوازی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے نقطہ نظر کا ادراک رکھنے پر بھی صدرٹرمپ کا شکرگزار ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے قیمتی وقت نکال کر وائٹ ہاؤس کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدرکی ثالثی کی پیش کش پربھارتی رویہ حیران کن ہے، ٹرمپ نے پاکستان، بھارت کو مسئلہ کشمیرپرایک میزپرلانے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیرنے خطے کو70 سال سے یرغمال بنائے رکھا ہے