Jul 23, 2019 08:45 pm
views : 238
Location : Different Places
Quetta- two dead,seven injurad in blast
کوئٹہ،مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکہ،دو ہلاک،سات زخمی
کوئٹہ مشرقی بائی پاس نیوبلوچ کالونی زرغون میڈیکل کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطا بق دھمکہ خیزمواد سائیکل پر نصب تھا سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کررہے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہےجبکہ سیکیورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیشی کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان محمد طیب نے بتایا کہ میرا کزن منظور احمد دھماکے میں شہید ہوا ہے۔