Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2019 10:00 am views : 259

Location : Domestic place

Army Chief meets Senator Lindsey Graham and Retired General Jack Kane
  • Urdu

آرمی چیف کی سینیٹر لنڈسے گراہم اور ریٹائرڈ جنرل جیک کین سے ملاقات

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی بہتر سیکیورٹی صورتحال پر بریف کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا باہمی تعلقات میں بہتری دونوں ملکوں کے فائدہ میں ہے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے خطے کی بہتر سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکا سے باہمی عزت، اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹا گون کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی قائم مقام وزیر دفاع سے بھی ملے، دونوں رہنماؤں میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اور امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی سے ملاقات کی۔
پاک امریکا اعلی فوجی قیادت میں ملاقات کے دوران باہمی عسکری تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارلنگٹن نیشنل قبرستان کا دورہ بھی کیا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved