Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2019 10:00 am views : 262

Location : Domestic place

PM Imran leaves for Pakistan after three-day US visit
  • Urdu

وزیراعظم عمران خان امریکا کے کامیاب دورے کے بعد واپس وطن روانہ

 وزیراعظم عمران خان امریکا کے کامیاب دورے کے بعد واپس پاکستان روانہ ہو گئے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی طرف تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے
وزیراعظم کا تاریخی دورہ امریکا جس کی پاکستان سے واشنگٹن تک گونج رہی، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کا آخری روز انتہائی مصروفیت میں گزارا۔ دن کا آغاز یوایس تھنک ٹینک کے ساتھ سوالات و جوابات کے بھرپور سیشن سے ہوا۔ اس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کے لئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان ہاؤس آئے۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔
وزیراعظم نے امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کیا۔ امریکی میڈیا کے نمائندوں سےملاقات کی اور سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے ساتھ اہم میٹنگ بھی کی۔ پھر وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ساتھ کیپیٹل ہل پہنچے اور کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی جہاں فاؤنڈیشن کے رکن نے اروو میں پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن کے اراکین سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ دورے کا مقصد باہمی غلط فہمیاں دور کرنا اور امریکی عوام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved