Jul 24, 2019 12:00 pm
views : 256
Location : Domestic place
Bilawal Bhutto announces unconditional support of the government on the external front
بلاول بھٹو کا خارجی محاذ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان کے رویے کے باوجود ہمیں وسیع تر قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہوگا، ہر ایک کو دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے، ضروری ہوا تو معیاری تنقید بھی کروں گا مگر پاکستان کیلئے ہمیشہ حمایت کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا مجھے وزیراعظم کی غیر جمہوری، غیر سیاسی اور مہلک معاشی پالیسیوں پر تحفظات ہیں، مجھے وزیراعظم کے بیرون ملک رویئے اور خصوصی طور پر امریکہ میں جلسے پر بھی اعتراض ہے، عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بجائے پی ٹی آئی چیئرمن کے طور پر خود کو پیش کیا۔