Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 24, 2019 12:00 pm views : 271

Location : Domestic place

Pakistan Muslim League-N Spokeswoman Marium Aurangzeb has said that power from Imran told everything that he called Nawaz Sharif a traitor.
  • Urdu

عمران خان سے قدرت نے ہروہ بات کہلوائی جس پہ انہوں نے نواز شریف کوغدارکہا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے نکات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عمران صاحب قدرت نے آپ سے ہر وہ بات کہلوائی جس پہ آپ نے نواز شریف کو غدار کہا، جب نواز شریف ملک اور خطے میں امن کی بات کرے تو غدار، آپ کی ایک ایک بات نے نوازشریف کو سرخرو کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب نواز شریف کی حکومت میں آپ کے ہنڈی سے پیسے منگوانے کے اعلانات براہِ راست چلے، گیس اور بجلی کے بل جلانے اور سول نافرمانی کے اعلان براہِ راست نشر ہوئے، منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو، پارلیمنٹ اور سرکاری میڈیا پر حملہ بھی براہ راست نشر ہوا۔ عمران صاحب نے تسلیم کرلیا میڈیا ”قابو“ سے باہر ہوجاتا ہے اور ان کی حکومت اسے واچ ڈاگ کے ذریعے ”کنٹرول“ کررہی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا عمران صاحب آپ نے میڈیا ہاوٴسز اور پاکستان میں میڈیا پر جانبداری کے الزامات لگا کر میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عمران صاحب افسوس ایک طرف کہا کہ آزاد میڈیا کا سب سے زیادہ فائدہ آپ کو ہوا اور دوسری طرف میڈیا پر ’کرپٹ‘ اور ’مافیا‘ کا الزام لگایا۔ عمران صاحب مافیا وہ ہے جو جج کو وڈیو سے بلیک میل کر کے وزیراعظم بننے کے لئے منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ لے۔ مافیا چندوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیتا، ایمنسٹی اسکیمز سے فائدہ اٹھاتا، 18 جعلی اکاونٹس چھپاتا ہے۔ عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا اور اپنا گھر ریگولرائز کرالیتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرتا اور پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے۔ مافیا وہ ہوتا ہے جو ہر مخالف آواز کو بند کرتا ہے۔ عمران صاحب مافیا وہ ہے جس نے عوام کی روٹی ، کاروبار، اور روزگار بند کر دیا ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved