Jul 24, 2019 01:00 am
views : 243
Location : Domestic place
Hafiz Saeed's Judicial Remand extended by banned Jamaat-ud-Dawa chief by 14 days
کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج سخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج سعید علی عمران نے حافظ سعید کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔