Jul 25, 2019 01:26 pm
views : 268
Location : Islamabad Airport
Islamabad- Seems as if Returned After Winning World Cup,PM Imran Khan
اسلام آباد، ایسا لگتا ہے کہ ورلڈکپ جیت کے آیا ہوں، عمران خان
وزیراعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ کامیاب دورے کے بعد علی الصبح وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان رات گئے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر اعظم سواتی سمیت کئی وزرا، مشیر، پارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
عمران خان کی آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے کئی شہروں سے ریلیوں کی صورت میں آئے تھے۔ ائیرپورٹ کے احاطے میں موجود کارکنوں نے وزیر اعظم کی آمد پر نعرے بازی کی، بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوب جشن منایا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر خطاب کرتے ہوئے اپنے شاندار استقبال پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ایسا لگ رہا ہے کہ میں کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آرہا ہوں۔میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا کیونکہ نہ خودکسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ ہی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے خواب کے مطابق پاکستان بنائیں گے۔
عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کہ احتساب سب کا ہوگا۔ لوٹا ہوا پیسہ اکھٹا کرکے عوام پر خرچ کریں گے۔ وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا اور مدینہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان کوعظیم ملک بناؤں گا۔