اسلام آباد، پاکستان آج یوم تشکر منائے گی، معاون خصوصی برائے اطلاعات
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج قوم کے مال میں خیانت کرنے والوں کی شکست کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ "پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکرمنائے گی۔پچیس جولائی کوعوام کی امنگیں، عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد رنگ لائی، عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے "۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرنے والے سیاسی عبرت کا نشان بن رہے ہیں،قوم ان کی موروثی غلامی مسترد کر چکی ہے، پچیس جولائی عوامی شعور کے اظہارکا دن ہے،اس دن عوام کے کندھے کرپٹ عناصر کی بے ساکھی نہیں بلکہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے مشن کا مضبوط سہارا بنے۔