Jul 25, 2019 04:56 pm
views : 276
Location : Quetta Airport
Quetta- Maryam Nawaz Media Talk
کوئٹہ، مہنگائی اور ٹیکسز کی بھر مار سے عام کو پھنسنے نہیں دیں گے، مریم نواز
حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے یوم سیاہ کی تیاریاں جاری ہیں، آج کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پاکستان مسلم لیگ ن طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔مریم نواز جلسے سے خطاب کے لئے کوئٹہ پہنچ گئیں،ائیر پورٹ پر محمود خان اچکزئی اور عبدا لقادر نے ان کا ستقبال کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد کوئٹہ ائیر پورٹ پرموجود تھی۔
مریم نواز نے کوئٹہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ا پوزیشن کے تمام اکابرین کے ہمراہ حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے اور کوٹ لکھپت جیل سے میا ں صاحب کا ووٹ کو عزت دو کاپیغام لیکر آئی ہوں، ہمیں جلسے سے کافی امیدیں وابستہ ہے۔
مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ملک میں کوئی جمہوری قوت اٹھی ہے وہ بلوچستان سے اٹھی ہے۔ بلوچستان کی سیاسی قوتوں کے شکر گزار ہے جنہوں نے آج کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔