اسلام آباد،پاکستانی سائنسدانوں کو خلا میں بھیجنے کیلئے سلیکشن کا عمل آئندہ برس شروع ہو گا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلا باز کے لیے سلیکشن کے عمل کا آغاز اگلے برس سے شروع ہو گا اور 2022 میں انشا اللہ پہلا پاکستانی خلامیں جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں اعلان کیا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے انتخابی عمل 2020 سے شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے جن میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے اور 2022 میں انشاء اللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، یہ پاکستانی اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔
فواد چوہدری نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں 25 جولائی کو فتح کا دن قرار دیا اور لکھا کہ آج کے دن عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی تھی۔انہوں نے لکھا کہ اس دن پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا، یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پُر اور سنگلاخ لیکن منزل ایک ترقی کرتا پاکستان ہے۔