Jul 25, 2019 06:25 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan Calls on his Qatari counterpart
اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم عمران خان نے قطری ہم منصب سے ملاقات میں پاکستانی معیشت کی بحالی کے لئے قطر کی معاونت پر اظہار تشکر کیا اور تجارت،سرمایہ کاری،انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ امریکاکے کامیاب دورے کے بعدوزیراعظم عمران خان دوحہ پہنچے تو قطری ہم منصب نے ان کااستقبال کیا، عمران خان کی قطری وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے اُن کی رہائش گاہ پرملاقات ہوئی، جس میں دیرینہ دوستی،باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے لئے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سمیت پاکستانی سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں قطرکی تعمیروترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہاگیا۔