Jul 25, 2019 12:00 am
views : 318
Location : Foreign Office
Islamabad- India not willing for Dialogue, FO
اسلام آباد،بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار نہیں ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات نئے سرے سے استوار ہوچکے ہیں اور اب ڈومور کا لفظ ذہن سے نکال دیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین تھا۔ 2015 کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات نئے سرے سے استوار ہوچکے ہیں، ڈومور کا لفظ ذہن سے نکال دیں، پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کے علاوہ کائی راستہ نہیں، لیکن نھارت بات چیت کے لئے تیار نہیں ہے۔۔ وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ثالثی کی خدمات پیش کیں جب کہ وزیراعظم پاکستان نے صدر ٹرمپ کے جذبے کو سراہا۔
کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی گئی ہے اور اس بارے میں بھارتی حکومت کو بھی بتادیا گیا ہے۔