Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 25, 2019 07:04 pm views : 254

Location : Different Places

Lahore- Heavy rain in City
  • Urdu

لاہور میں موسلادھاربارش،معمولات زندگی متاثر

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر پانی میں ڈوب گیا، نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے اور لیسکو کے 180 فیڈرز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور کئی علاقوں میں گاڑیاں خراب ہونے سے ٹریفک بھی جام ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لاہور میں موسلادھار بارش سے لیسکو کے 180 فیڈر متاثر ہونے سے شہر کا بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
لاہور میں شدید بارش کے باعث ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ، دھرم پورہ، مغل پورہ، مال روڈ، فیروزپور روڈ،کینال روڈ، شملا پہاڑی اور دیگر علاقے زیر آب آ گئے۔ تاجپورہ سب ڈویژن میں سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں 35 مختلف مقامات پر امدادی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جب کہ لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گوجرانوالا، منڈی بہاؤالدین، بورےوالا اور پسرور اور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل خوب برسے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی کرنے والے 36 سے زائد فیڈرز پر بھی فالٹ اور ٹرپنگ کی شکایات موصول ہوئیں۔
آئیسکو ترجمان نے صارفین کو احتیاط برتنے اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
حالیہ مون سون سیزن کے دوران ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوج اور سول اداروں سے رابطہ کر لیا ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved