Jul 25, 2019 11:57 pm
views : 291
Location : National Press Club
Islamabad- Opposition Parties Protest At NPC
اسلام آباد،عام انتخابات کو ایک سال مکمل ، اپوزیشن کا آج یوم سیاہ
عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن کا آج یوم سیاہ منارہی ہے ، کراچی،لاہور،پشاوراور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں اپوزیشن کے مشترکہ جلسوں کے پنڈال سجائے۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن ملک گیر یوم سیاہ منارہی ہے، اس سلسلے میں چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جن میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
نون لیگ کی میزبانی میں مال روڈ پر اپوزیشن اتحاد کا جلسہ ہوا،کوئٹہ میں بھی اپوزیشن کا مظاہرہ ہوا جس میں مریم نواز نے شرکت کی۔
اپوزیشن نے کوئٹہ جلسے میں آنے والے کارکنوں کو روکنے کا الزام عائد کیا۔
پیپلزپارٹی کی میزبانی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا کراچی میں مزارِ قائد سے متصل باغ جناح میں جلسہ ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مسلم لیگ ن کے انعام عباسی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کا حق حکمرانی عوام کے پاس ہونا چاہیے،عوام سیلیکٹڈ حکمران سے تنگ ہیں۔
ثمینہ شعیب کا کہنا تھا کہ آج کے دن عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا اور اپوزیشن عوام کے مفاد میں متحد ہے۔
ثمینہ عباسی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے ،عمران خان نے جو تبدیلی کے دعوے کئے صورتحال اس کے برعکس ہے۔