Jul 27, 2019 01:00 pm
views : 270
Location : Domestic place
The Prime Minister had presented an alternative plan for the IMF program, Asad Omar revealed
وزیر اعظم کو آئی ایم ایف پروگرام کا متبادل منصوبہ پیش کیا تھا، اسد عمر کا انکشاف
سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ مارچ میں انھوں نے وزیراعظم کو واضح کر دیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ایک راستہ ہے مجبوری نہیں،انھوں نے متبادل تجویز کے متعلق مزید انکشاف کیا کہ یہ سرمایے کی عالمی مارکیٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نیک نامی اور خلیجی ملکوں سے پاک فوج کے تعلقات کا فائدہ اٹھانا تھا۔
اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔ عمران خان نے ان سے کہا کہ تم جانتے ہومیں خطروں سے کھیلنے والا ہوں مگر ہرکوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔
وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کی ان ملاقاتوں کے احوال سے واقف ایک ذریعہ کے مطابق متبادل منصوبہ کے تحت اسد عمر سرمایے کی عالمی مارکیٹ اور کمرشل بینکوں سے فنڈزحاصل کرنا چاہتے تھے، ٹیرف اور نان ٹیرف کی رکاوٹوں کے اطلاق اور روپے کی قدر کو مرحلہ وار گھٹا کر وہ آئی ایم ایف پروگرام سے بچنا چاہتے تھے۔
سابق وزیر خزانہ نے مذکورہ تقریب سے خطاب میں بتایا کہ عمران خان کی عالمی سطح پر بالخصوص ایشیا میں مثبت ساکھ اور سول ملٹری بہترین تعلقات متبادل منصوبہ کی بنیاد تھی،جسے بروئے کا رلایا جانا تھا۔