Jul 27, 2019 01:00 pm
views : 276
Location : Domestic place
Pakistan launches UN action to tackle challenges posed by peacekeepers
امن دستوں کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پاکستان نےاقوام متحدہ میں لائحہ عمل پیش کردیا
لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پیش کیا
۔ امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ ملیحہ لودھی نے 2017 میں بنایاتھا، گروپ بنانے میں مراکش بھی شریک تھا۔ یہ گروپ امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات پر اداروں سے مشاورت کرتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کاجائزہ لے، تعیناتی میں تاخیر سے مالی وتکنیکی نقصان ہوتاہے، جس کاخمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔