Jul 27, 2019 01:00 pm
views : 245
Location : Domestic place
Irfan Siddiqui sent to Adiala Jail on judicial remand
سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر صحافی عرفان صدیقی گرفتار
اسلام آباد پولیس کے مطابق عرفان صدیقی کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں تھانہ رمنا آسلام باد منتقل کردیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق عرفان صدیقی نے24 جولائی کو جاوید اقبال کو کرائے پر گھر دیا، تاہم کرایہ دار سے متعلق کوائف جمع نہ کرانے پر دونوں کو گرفتار کیا گیا ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عرفان صدیقی نے بغیر اطلاع کے مکان کرائے پر دیا تھا، عرفان صدیقی کے خلاف تھانا رمنا میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ جاوید اقبال نے ڈیرھ لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر مکان لیا۔
عرفان صدیقی کے بیٹے کے مطابق والد کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ عرفان صدیقی کے ساتھ جاوید اقبال نامی شخص بھی زیر حراست ہے۔ عرفان صدیقی کو ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 2018 میں اسلام آباد میں بلخصوص قانون کرایہ داری کے موثر نفاذ کی سمری اس وقت کے وزیراعظم خاقان عباسی کی کابینہ میں منظور کی گئی تھی۔