کراچی،دہشتگردوں کی فائرنگ سے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا
دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے دو شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کیپٹن عاقب اور نادرحسین شہید کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردوں کی فائرن سے شہید ہونے والے کیپٹن عاقب اور نادر حسین شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، ،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،قبر پر قومی پرچم لہرا دیا گیا۔
نماز جنازہ اور تدفین میں شہیدوں کے عزیز اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، کیپٹن عاقب شہید کو ان کے آبائی گاؤں نوتھیں میں سپردخاک کردیا گیا، صدر پاکستان اور آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔
دوسری جانب شہید نادر حسین کی نمازجنازہ صوابی میں آبائی گاؤں یعقوبی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید نادرحسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔