وزیراعلیٰ سندھ کاشہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ مراد علی شاہ نے ییلو لائن تعمیر پر سست روی پر ناراضگی کا اظہا کیا جبکہ ناصر جمپ روڈ پر نالے کیساتھ کچرے کا ڈھیر دیکھ کر برہم ہوئے۔
مراد علی شاہ نے گارڈن، لسبیلہ، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور اورنگی سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ڈپٹی کمشنر کورنگی کا میونسپل کمیشن کیا کر رہا ہے۔ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات کو ڈی ایم سی کورنگی کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ برسات کے پانی کا مکمل کنٹرول ممکن نہیں،غیر معمولی بارشوں میں سڑک پر پانی جمع ہوجاتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے وزیر بلدیات اور میئر کراچی آپس میں رابطے میں ہیں، یلو لائن منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے خود آیا ہوں، کچھ مسائل کی نشان دہی ہوئی ہے جن کو دور کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبےوقت پر مکمل کیے جائیں گے،سندھ حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ یلو لائن منصوبہ جلد تکمیل کے مراحل میں داخل ہوجائیگا ، بی آر ٹی اورنج لائن جس کو عبدالستار ایدھی لائن کا نام دیا گیا ہے ، یہ پروجیکٹ ٹی ایم اے آفس اورنگی سے جناح یونیورسٹی فار وویمن ناظم آباد تک تعمیر کیا جارہا ہے۔