کراچی، سہانے موسم کے مزے لوٹنے کیلئے عوام کا رخ ساحل سمندرکی جانب
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
سہانے موسم کے مزے لوٹنے کیلئے عوام کا رخ ساحل مندرکی جانب ہے،لوگ بڑی تعداد میں ساحل سمندر پر ٹھنڈی ہواؤں اور لہروں کے مزے لے رہے ہیں۔
کوئی اپنے منچلے دوستوں کے ہمرا ہے تو کوئی فیملی کو انجوائے کروانے آیا ہے۔ اپنی چھٹی کو یادگار بنانے کیلئے ساحل سمندر بہترین جگہ جہاں انسان اپنا ہر غم بھلا کر قدرت کے حسین مناظر میں کہیں گم ہو جاتا ہے۔
سی ویو اوردیگر ساحلی علاقوں پر بچوں اور بڑوں نے اپنی پسند کے مطابق موسم کو انجوائے کیا، بچے گھڑ سواری اوراونٹ کی سواری سمیت چھوٹی گاڑیوں پر سیرکرتے رہے جبکہ بڑے سمندر کی لہروں سے کھیلتے رہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےایک بچی ایشل صدیقی کا کہنا تھا کہ بارش کا موسم ہورہا ہے اور ہم نے سی ویو پر گھومنے کو پروگرام بنایا تھا
محمود علی کا کہنا تھاگرمی بہت تھی لیکن اب موسم بہتر ہوگیا ہے اس لئے انجوائے کررہے ہیں۔
رتیبہ کا کہنا تھا کہ دو چار مہینوں سے گرمی بہت ذیادہ تھی اب بارش کا موسم ہو رہا ہے تو پکنک کو پروگرام بنایا۔
ایک نوجوان احتشام کا کہنا تھا کہ موسم کو دیکھتے ہی اچانک پلان بنایا اور گھومنے کیلئے نکل پڑے۔