Jul 28, 2019 04:25 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Islamabad- Ex-PM Nawaz's adviser Irfan Siddiqui granted bail
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرگرفتار عرفان صدیقی کی ضمانت منظور
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرگرفتار عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
مجسٹریٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ وکلا روبکار لے کر اڈیالہ جیل چلے گئے، آج ہی رہائی کا امکان ہے۔
عرفان صدیقی کی ضمانت ڈیوٹی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عدالت نے انہیں قانون کرایہ داری کی خلاف کے مقدمہ میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
واضح رہے سابق مشیر عرفان صدیقی کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 تھری میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی کی گئی جس پر دفعہ 188 کا مقدمہ درج کیا گیا۔ عرفان صدیقی کی جانب سے اپنے کرایہ دار کے کوائف نہیں جمع کروائے گئے تھے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جاوید اقبال بمعہ خاندان اس گھر میں رہائش پذیر ہے جن کا اندراج مالک مکان نے متعلقہ تھانہ میں نہیں کرایا، عرفان صدیقی کو پوچھ گچھ کرنے پر تھانے میں بلایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔