Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 28, 2019 09:19 pm views : 271

Location : PID

Islamabad- PM Imran Khan Special assistant Shahzad Akbar challenge To Shahbaz Sharif
  • Urdu

اسلام آباد،شہباز شریف کا ڈیلی میل کی اسٹوری پر مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کہاں گیا؟شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر کے عدالت میں جانے پر خود بھی فریق بننے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کا ڈیلی میل کی اسٹوری پر مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کہاں گیا؟
اخبار کے انتظامیہ سے صرف شکایت لگائی گئی، خبر کی تردید نہیں کی گئی، برطانیہ کی سر زمین منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئی۔
شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا برطانیہ کی سر زمین منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی گئی، میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں کارروائی کا دعویٰ کیا گیا۔نیوز کانفرنس میں کہا تھا لندن کی عدالت میں ثبوت پیش کروں گا، آپ نے علی عمران کو مفرور کرا دیا، نوید اکرم سے ایک ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے، ڈیلی میل کے مطابق کئی ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی، علی عمران کو ایرا کے پروجیکٹ سے براہ راست ادائیگی کی گئی، شہباز شریف نے اخبار کو شکایت کی ان کا موقف نہیں لیا گیا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کرپشن کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں آچکا، میرا دعویٰ ہے شہباز شریف لندن کی عدالت نہیں جائیں گے، اسی عدالت میں آپ کی کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا، شہباز شریف میرے خلاف لیگل نوٹس کا وعدہ پورا کریں۔
برطانوی صحافی اپنی خبر پر آج بھی قائم ہے، کہانی کا ایک کردار آفتاب محمود جیل میں ہے، آفتاب محمود آپ کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرچکا ہے، شہباز شریف کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved