Jul 28, 2019 11:46 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- Hanif gohar Organizes Hi tea in Honor of Nouman Idrees Butt
یو بی جی کے چیف کو آرڈینیٹر حنیف گوہر کی جانب سے نعمان ادریس بٹ کے اعزاز میں تقریب
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیف کو آرڈینیٹر حنیف گوہر کی جانب سے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے دو ہزار بیس کے صدارتی امیدوار نعمان ادریس بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شہر بھر کے چیمبرز کے عہدیداران اور تاجروں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے ایف پی سی سی آئی کے صدر کا نامزد ہونا خوش آئند بات ہے جبکہ تاجر برادری کو اس بات کی بھی امید ہے کہ نعمان ادریس بٹ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقےب سے سرانجام دیں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس مین گروپ کے چیف کو آرڈینیٹر حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں ابھی چند ماہ باقی ہیں لیکن وفاق میں ووٹ ایسوسی ایشنز دیتی ہیں اور انکے انتخابی شیڈول جاری ہوگئے ہیں اسلئے آج کی تقریب ہمارے لئے وارم اپ کی حیثیت رکھتی ہے۔
حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ جب سے یو بی جی قائم ہوا ہے تب سے ہم چیمبر میں اقتدار میں رہے ہیں جوکہ تاجر برادری کے ہمارے اوپر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں بھی جیت ہماری ہوگی۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر کیلئے نامزد نعمان ادریس بٹ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا انکا کہنا تھا کہ مجھ پر بھروسہ کرنے پر اپنی قیادت کا مشکور ہوں مجھے سیالکوٹ چیمبر کا صدر بنایا گیا ہمارے دور میں سیالکوٹ میں تجارت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے۔