Jul 29, 2019 06:00 pm
views : 275
Location : Domestic place
FO summons Indian deputy high commissioner, lodges protest against ceasefire violations
سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
گزشتہ روز بھارتی فوج نے کیلر اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ایل اوسی کی خلاف ورزی پرکی گئی، بھارتی فوج نے ایل او سی میں کیلر اور نیزہ پیر سیکٹر کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، بھارت کی اس کارروائی کے دوران ایک خاتون شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، بھارت سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے، بھارت فائربندی معاہدے پر روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔