Jul 30, 2019 11:43 am
views : 264
Location : Domestic place
India always escapes mediation on Kashmir issue: Shah Mahmood
بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے فرار اختیار کیا: شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا دورہ امریکا مفید اور کامیاب رہا، پاک امریکا تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، بھارت نے کشمیر کے مسئلے پر کبھی ثالثی قبول نہیں کی۔
طیارہ حادثہ میں شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا افریقی ممالک پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، افریقی ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کیلئے جامع پالیسی تشکیل دیں گے۔