Jul 30, 2019 12:00 pm
views : 528
Location : Domestic place
Those arrested in drug cases not political prisoners but nation's culprits: Firdous
'کرپشن اور منشیات کے الزام میں گرفتار سیاسی قیدی نہیں قوم کے مجرم ہیں'
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کیلئے گورنمنٹ ہاؤس مری کی طرز پر شاہانہ فائیو سٹار سہولتوں کا مطالبہ دیگر قیدیوں سے مذاق ہے۔
انہوں نے کہا شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں، جہاں بلا تفریق قانون کا یکساں اطلاق عمل میں لایا جا رہا ہے، اب ادارے ظلِ سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین اور قانون کے تابع ہیں۔