Jul 30, 2019 03:00 am
views : 277
Location : Domestic place
Shahbaz Sharif regrets over plane crash in Rawalpindi
شہباز شریف کا راولپنڈی میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
شہباز شریف نے راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا طیارے کے عملے سمیت جاں بحق شہریوں کےاہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی جاں بحق ہونیوالوں کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبرجمیل دے۔
یاد رہے راولپنڈی میں موہڑہ کالو کے قریب پاک آرمی کا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ طیارہ گرنے کے باعث متعدد گھر منہدم ہوگئے اور ان میں آگ لگ گئی۔