Jul 30, 2019 09:25 pm
views : 455
Location : Domestic Place
Quetta- 4 killed,15injured in Blast near police mobile
کوئٹہ , سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی
کوئٹہ میں باچاخان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جو پولیس موبائل کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایم ایس سول اسپتال کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔