Jul 31, 2019 01:00 am
views : 252
Location : Domestic place
PML-N leaders have no courage to listen Shahzad Akbar's truth: Dr Firdous
لیگی رہنماؤں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں: فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مال مفت دل بے رحم کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں ؟ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری برآمد ہوا، لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔