Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 31, 2019 05:35 pm views : 266

Location : PM House

Islamabad-UN Resident Coordinator lauds govt’s initiatives for people’s well being
  • Urdu

 اسلام آباد، انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے،وزیر اعظم

 وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر نیل بوہن سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت بچوں کی گروتھ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر نیل بوہن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جانب سے مختلف حکومتی شعبوں میں تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے دوران ملک میں گڈ گورننس، تعلیم و صحت اور یوتھ کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے کردار پر بات چیت کی گئی۔ ریزیڈنٹ ایڈیٹر نے حکومت کی جانب سے گڈ گورننس کے لیے اقدامات کی تعریف بھی کی۔
نیل بوہن کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں میں بہت سے اقدامات کو نظر انداز کیا جاتا رہا، موجودہ حکومت کی اسٹنٹتھ گروتھ، صحت اور درخت لگانے میں سنجیدگی قابل تعریف ہے۔ ماحولیاتی چیلنج اور غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی بہترین ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
وزیر اعظم عمران خان نے نیل بوہن کو حکومتی ترجیحات اور احساس پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بچوں کی گروتھ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ انضمام شدہ قبائلی علاقوں کے لیے فنڈز کا اجرا کیا ہے۔
ملاقات کے دوران ملک میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات بھی زیر بحث آئے، وزیر اعظم نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ سے نیل بوہن کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 10 ارب درخت لگنے سے ماحولیاتی تبدیلی پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved