Jul 31, 2019 10:02 pm
views : 484
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan Supporting Shairman Senate Sadiq Sanjrani
وزیراعظم عمران خان کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکاڈٹ کر مقابلے کا اعلان کردیا اور شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کی ملاقات کی تفصیل سامنے آگئی، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا حکومت اور اتحادی صادق سنجرانی کے ساتھ ہیں، صادق سنجرانی ایوان کو احسن طریقے سے چلارہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سےایوان بالا کا وقارمجروح ہوگا۔
شبلی فرازنے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد اورمفاہمتی عمل پر بریفنگ دی ، جس کے بعد وزیراعظم نے شبلی فراز کو آزادسینیٹرز سے رابطے تیزکرنے کی ہدایت بھی کی۔