Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 31, 2019 10:04 pm views : 263

Location : Different Places

Karachi- Pak army Rescue works in Rain affected Areas
  • Urdu

کراچی،شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب

کراچی میں بارش سے زیادہ متاثرہ علاقے سعدی ٹاؤن اور اسکے گردو نواح کے علاقوں مویشی منڈی اور کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن میں پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں  بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے لئے مصروف ہیں۔
فوج کی انجینئرنگ کور کی نکاسی آب اور ریسکیو کی ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ریسکیو کیا،اسکے علاوہ آٹھ سو میٹر کا عارضی بند بنا کر مزید پانی کو سعدی ٹاؤن کی طرف آنے سے روکا جبکہ ڈیم کی طرف سے آنے والے پانی کو پانچ مختلف جگہوں پر روکا۔
گرڈ اسٹیشن کی طرف آنے والے مزید پانی کو مشینری کے ذریعے روکا،گرڈ اسٹیشن کے ٹنل میں جمع پانی کو مکمل طور پر خشک کر دیا گیا ہے اور گرڈ اسٹیشن کو کلیئر کر دیا ہے۔
واضح رہےکراچی میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے۔ ملیر ندی بھرجانےسےکورنگی کازوے زیر آب آگیا، دو گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکال لیا گیا ،پولیس نے ہزاروں افراد کو پانی کے بہاؤ کےسبب کاز وے پرروک لیا ۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،سپر ہائی وے ،اسکیم 33 میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے،ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے متاثرہ علاقوں میں متبادل طریقے سے بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔پانی کا بہاؤ بڑھا تو گرڈ سے سپلائی مکمل بند کردی جائےگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے دونوں بڑے صنعتی علاقوں لانڈھی اور کورنگی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گڈاپ، ملیر، ملیرکینٹ، گلستان جوہر اور کاٹھور کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ کھوکھراپاراور شاہ فیصل کالونی کی بھی بجلی غائب ہوسکتی ہے جبکہ اسکیم 33، گلشن معمار اور احسن آباد کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved