اسلام آباد، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی قرار داد
اپوزیشن سمجھتی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں جبکہ حکومت کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر اعتماد نہیں رہا۔ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کی قراردادوں پر رائے شماری آج ہوگی۔
حزب اختلاف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے جس کے جواب میں حکومت اور ان کے اتحادیوں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
سینیٹ اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد کی تحریک پیش کریں گے جبکہ حکومتی سینیٹرز ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کی قرارداد کی تحریک پیش کریں گے
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش کریں گے اور اجازت ملنے پر اپوزیشن سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد بھی پیش کریں گے۔
سینیٹ اجلاس اور قرارداد سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور قرارداد سے متعلق بیلٹ پیپر تیار کرلیا گیا،سینیٹ سیکرٹریٹ نے قرارداد پر ووٹ کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔