Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 01, 2019 07:35 pm views : 281

Location : Domestic Place

Karachi- we will clean up Karachi from trash in the next 2 weeks,Ali Zaidi
  • Urdu

کراچی، علی زیدی کی ’ کراچی صاف کریں ‘مہم کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی

وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کی ’ کراچی صاف کریں ‘مہم کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد اور ادارے اس میں شامل ہورہے ہیں۔
رواں ہفتے کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب شہر میں جابجا نکاسی آب کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ، اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’’ انشا اللہ اس عظیم شہر کے شہریوں کے ساتھ مل کر دوہفتے میں ہم کراچی کا تمام کچرا صاف کردیں گے‘‘۔
ان کے اس ٹویٹر پیغام کو بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور اب تک کئی سیاست داں، ڈاکٹر، انجینئر ، فنکار اور کاروباری کمپنیاں ان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس مہم میں اپنی بھرپور معاونت شامل کرنے کا اعلان کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں رواں ہفتے کے آغاز پر شروع ہونے والی بارش نے دو دنوں کے لیے شہر کا نظام زندگی مکمل طور پر معطل کرکے رکھ دیا تھا ، اور ابھی بھی کئی علاقوں میں کاروبارِ زندگی جزوی طور پر معطل ہے ۔
بارش سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورنگی ، لانڈھی ، گڈاپ ، سپر ہائی وے ، سائٹ ، نارتھ ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے ہیں ۔ اس کے علاوہ شہر کے وہ علاقے جہاں سڑکیں صاف ہوچکی ہیں وہاں بھی اندورونی گلیوں میں کئی مقامات پر پانی موجود ہے۔
پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کا ایک اہم سبب شہر کے سیوریج کے نظام کا بوسیدہ اور کچرے کے سبب ناکارہ ہوکر رہ جانا بھی ہے ، صفائی اور کچرا اٹھانے کے ناکافی اقدامات کے سبب عوام کچرے کو ندی نالوں کے سپر د کرکے بری الذمہ ہوجاتے ہیں اور یہی کچرا بارشوں میں ایسی صورتحال کا سبب بنتا ہے۔
کراچی کو صاف کریں مہم کا آغاز اتوار سے ہوگا اور اس مہم میں اب تک تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ورک اپنے تعاون کی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved