Aug 02, 2019 01:54 am
views : 270
Location : Domestic place
Politics of practitioners of robotic democracy buried: Firdous Ashiq
جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن ہوگئی: فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سینیٹرز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے، چھانگا مانگا گروپ والے آج کس منہ سے لبیک کہنے والوں کیخلاف بول رہے ہیں ؟ راجکماری جی آنکھیں کھولیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں، 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کر کے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں ؟ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔